لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں لیگی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) کے کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل آنے والے لیگی رہنماؤں میں مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، عثمان ابراہیم، ماجد ظہور اور دیگر موجود شامل ہیں۔جعمرات کا دن نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل افراد ہی نواز شریف سے ملاقات کرتے ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو انہیں سنائی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments