لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم لاہور قلندرز نے اعلان کیا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز پاکستان میں میچز کھیلیں گے۔لاہور قلندر کے بلے باز اور سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلئیرز 12 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ایکشن میں ہوں گے، انہوں نے پاکستان آکر میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کے لاہور میں منعقدہ دو میچز کھیلیں گے، لاہور قلندرز کا 9 مارچ کو اسلام آبا د یونائیٹڈ اور 10 مارچ کو ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے پلے آف میچز اور فائنل بھی پاکستان میں ہوگا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اے بی ڈی ویلیئرز کے پاکستان آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے لاہور کے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔احسان مانی نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاکستان آنے کے فیصلے سے پی ایس ایل کو نئی راہ ملے گی۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ لاہور کی فلائٹ پر بیٹھنے کے لیے بے تاب ہیں۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کرکٹ کی دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور اُمید ہے کہ وہ تماشائیوں سے بھرے لاہور کے اسٹیڈیم سے حسین یادیں لے کر جائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments