اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ آبادی روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو یہ ملک کی تباہی ہوگی اور اس کے اثرات بہت برے ہوں گے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکریٹری صحت عدالت میں پیش ہوئے۔سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان مرتب کرکے جمع کرادیا ہے۔چیف جسٹس نے سیکریٹری سے استفسار کیا کہ آبادی سے متعلق سرویز قابل اعتبار بھی ہوتے ہیں یا نہیں؟ یہ سروے دفاتر میں بیٹھ کر تو نہیں کیے جاتے؟سیکریٹری نے جواب دیا کہ نجی کمپنیوں سے سرویز کرواتے ہیں، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ سرویز ٹھیک کرانے کی کوشش کریں، کیونکہ اس کی بنیاد پر کام کیا جاتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے سیکریٹری سے مکالمہ کیا کہ آپ نے قلیل المدتی اقدامات بھی تجویز کیے ہوں گے نہ؟ ہر تین ماہ بعد آپ سے میٹنگ کریں گے، دیکھیں گے کہ کتنے فیصد اقدامات پرعملدرآمد ہوا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کو بتا دیں کہ آبادی روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو یہ ملک کی تباہی ہوگی، ہمارے وسائل کم ہو رہے ہیں، آبادی کوکنٹرول نہ کیا گیا تو اس کے اثرات بہت برے ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments