اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 جنوری کو چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، دو مرتبہ کابینہ کا اجلاس ہوا مگر بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔شازیہ مری کے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس نے ای سی ایل سے نام ہٹانے کا حکم نہیں دیا، فیصلے میں کہا گیا اس معاملے کو دیکھیں، کابینہ اجلاس میں یہ نقطہ اٹھایا گیا کہ عدالت کا تفصیلی حکم نہیں ملا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے سے انکار کسی نے نہیں کیا تاہم اس سے متعلق بنائی گئی حکومتی کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔وزیرخارجہ کے جواب پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ جب ای سی ایل میں نام ڈالا گیا تو عدالت کے تحریری فیصلے کا انتظار نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے بندے کا نام 24 گھنٹے میں ای سی ایل سے نکالا جاتا ہے، ای سی ایل کو یہ حکومت سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“چیف جسٹس نے بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا: شاہ محمود قریشی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
i think they dont have to remove his name from ECL because everyone has to answerable