کابل: طالبان نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں طالبان نے انٹیلی جنس کی بیس پر صبح سویرے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوج کے 12 اہلکار مارے گئے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔طالبان نے افغان انٹیلی جنس کی اُس بیس کو نشانہ بنایا جہاں پولیس اہلکاروں کو بھی تربیت دی جاتی تھی۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق کار میں سوار خود کش بمبار نے ملٹری بیس کے مرکزی دروازے کے قریب گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے بعد دیگر دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ترجمان نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تاہم انہوں نے طالبان کے حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انٹیلی جنس بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سلیم اصغر خیل نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ تشویشناک حالت میں مبتلا زخمیوں کو علاج کیلیے کابل منتقل کیا گیا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments