کئی ملکوں میں رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن ‘سپربلڈ وولف مون’ کا نظارہ

رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ افریقہ، یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا میں کیا گیا، جسے ماہرین فلکیات نے ‘سپر بلڈ وولف مون’ کا نام دیا ہے۔واضح رہے کہ چاند کا زمین کے قریب آنا اور معمول سے بڑا نظر آنا ‘سپر مون’ کہلاتا ہے جبکہ سورج کی روشنی کے باعث سرخ و نارنجی مائل سیاہ نظر آنے پر چاند ‘بلڈ مون’ کہلاتا ہے۔دوسری جانب چونکہ یہ چاند گرہن جنوری میں ہوا، اسی لیے اسے ‘سپر بلڈ وولف مون’ کا نام دیا گیا ہے۔سپر بلڈ وولف مون پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آیا، تاہم جنوبی و شمالی امریکا، یورپ اور افریقہ میں لوگوں نے اس کے نظارے کیے۔یہ مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 36 منٹ پر شروع ہوا اور 11 بج کر 45 منٹ تک رہا۔رواں برس 16 اور 17 جولائی کو چاند کو جزوی گرہن لگے گا، جسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں