مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا شوپیاں میں آپریشن، 2 کشمیری شہید کردیے

سری نگر: بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ روز بھی بڈگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جب کہ بربریت کی تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیریوں کو شہیدکردیا۔بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ضلع شوپیاں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے لیکن قابض فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسوگیس کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں