گوگل میپ میں سفر کے دورانیے اور راستے کی معلومات کے حوالے سے تو فیچرز دستیاب ہیں لیکن اب اس میں نئے اضافی فیچرز بھی شامل کردیئے گئے ہیں جو لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کریں گے کہ کس سڑک پر کتنی رفتار سے گاڑی چلانی ہے۔حال ہی میں اینڈرائیڈ پولیس ڈاٹ کام نے بتایا ہے کہ گوگل میپ میں گاڑی کی رفتار کے لیے اسپیڈ لِمٹ (Speed Limit) اور اسپیڈ ٹریپ (Speed Trap) کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ان اضافی فیچرز کی مدد سے صارفین کو گوگل میپ پر ہدایت موصول ہوگی کہ انہیں کس سڑک پر کتنی رفتار سے گاڑی چلانی چاہیے اور وہ اس وقت کتنی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہیں۔اس کے علاوہ گوگل آڈیو کے ذریعے بھی گاڑی کی رفتار کے حوالے سے احتیاطی ہدایت فراہم ہوگی۔یہ دونوں فیچرز میپ میں بائیں جانب دیئے گئے ہوں گے، اسپیڈ لمٹ فیچر گاڑی کی رفتار کے نمبر سے واضح ہوگا جب کہ اسپیڈ ٹریپ فیچر کیمرہ آئیکون کی طرح ہوگا۔سفر کے دوران مختلف مقامات سے گزرتے وقت ایسی کئی سڑکیں آتی ہیں جن پر گاڑی آہستہ چلانی چاہیے، لیکن اکثر افراد بے دھیانی میں تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں، جو خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گوگل میپ میں رفتار کنٹرول کرنے کے لیے اہم فیچر متعارف کیے گئے ہیں۔یہ فیچر فی الحال سان فرانسسکو میں دستیاب ہے لیکن ممکن ہے کہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے دستیاب کردیا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments