دوحہ: وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کی۔اس سے قبل دیوان امیری پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچے تھے، جہاں ان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments