راولپنڈی: کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے ایان علی کی جانب سے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے، مستقل حاضری سے استثنیٰ، معافی اور مقدمہ ختم کرنےکی درخواستیں مسترد کردیں۔اس کے ساتھ ہی خصوصی عدالت نے ملزمہ ایان علی کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ ملزمہ بادی النظر میں کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور ملزمہ کے نہ آنے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوگی۔خصوصی عدالت نے گواہان کو بھی نوٹس جاری کرکے کرنسی اسمگلنگ کیس کی آئندہ سماعت 15 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہےکہ ایان علی کو 14 مارچ 2015ء کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب ان کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔جس کے بعد ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔بعدازاں ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں، اس دوران کرنسی اسمگلنگ کیس کی کئی سماعتیں ہوئیں، جن میں وہ غیر حاضر رہیں۔تاہم گذشتہ برس نومبر میں انہوں نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments