لاہور ہائیکورٹ نے پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزم قیصر امین بٹ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قیصر امین بٹ پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور ہونے پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments