مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ اپنی من پسند نیٹ فلکس ویڈیوز، انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرسکتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر دیکھی جانے والی موویز اور ٹی وی شوز کو براہ راست انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔نیٹ فلکس ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرنے کا فیچر صرف آئی او ایس یعنی آئی فون صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔نیٹ فلکس ایپ میں ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کرنے کا آپشن شیئر مینیو میں اُس جگہ موجود ہوگا، جہاں دیگر ایپس کے آپشن مہیا ہوں گے۔جیسے ہی صارف نیٹ فلکس کی ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرے گا تو اس کی نشاندہی اُسی ویڈیو کی تصویر یا پوسٹر سے ہوگی جو وہ دیکھ رہا ہوگا۔نیٹ فلکس کی ویڈیوز کو انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے وقت صارف وہ تمام فیچرز استعمال کرسکتا ہے جو عام اسٹوری کے لیے کرتا ہے جیسے کہ جِف، اسٹیکرز اور فلٹرز وغیرہ۔چونکہ یہ اسٹوری نیٹ فلکس سے براہ راست شیئر کی جارہی ہوگی تو صارف کے دوست باآسانی ان کے ساتھ نیٹ فلکس کی موویز یا ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔فی الحال اس فیچر کی سہولت صرف آئی فون صارفین کے لیے ہے، تاہم کمپنی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب کردیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments