کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو 6 ہفتوں کے اندر نئے پولیس قوانین بنانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ستمبر 2017 میں پولیس رولز میں ترمیم کا حکم دیا تھا، ڈیڑھ سال میں حکومت سے پولیس قوانین نہیں بن رہے تو حکومت کو ہی ختم ہونا چاہیے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں بھی دائر ہیں اور ڈیڑھ سال گزر گیا، توہین عدالت کی درخواست پر جواب نہیں دیا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طلب الدین نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس کے لیے نئے قوانین بنا کر کابینہ کو بھیج دیے گئے ہیں، پولیس کے لیے نئے قوانین کی منظوری کے لیے ہمیں مزید 6 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔عدالت نے صوبائی حکومت کو 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سندھ حکومت کو نئے پولیس قوانین بنانے کا حکم دے دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments