لاہور: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال بعد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا انعقاد 31 جنوری سے ہونے جارہا ہے جس کے لیے پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے 15 سال بعد پاکستان آرہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 31 جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کو میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔آخری مرتبہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے مارچ 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوئی جب کہ 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 2-5 سے اپنے نام کی تھی۔پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے تین ایک روزہ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز 7، 9 اور 11 فروری کو دبئی میں ہوں گے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب مزید ایک اور قدم ہے، اس سے قبل زمبابوے نے 2015 میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز پاکستان میں کھیلی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments