نئی دہلی: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو رقم کی منتقلی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔راحت فتح علی خان کو 2 کروڑ روپے کی رقم بیرون ملک منتقلی کے الزام میں شوکاز نوٹس دیا گیا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راحت فتح علی خان سے 45 دن میں جواب طلب کیا ہے اور ان کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کو 2011 میں بھی ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس کے حکام نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر 1 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں پکڑا تھا جس پر گلوکار نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments