کندھ کوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میں ایسی کیا بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈھٹائی سے ان کا دفاع کررہے ہیں۔کندھ کوٹ میں جلسے کے بعد میڈيا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بے چارے وسیم اکرم بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا کیا قصور ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ کرکٹ میں امپائر جبکہ سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔پیپلز پارٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ وفاق اٹھارہویں ترمیم پر عمل نہیں کر رہا اور جو ادارے سندھ نے بنائے انہيں چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا، بدقسمتی سے اٹھارہویں آئینی ترمیم آج کل خطرے میں ہے، اٹھارہویں ترمیم پر ہر طرف سے حملے ہو رہے ہيں، لیکن ہم اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور پیپلز پارٹی پورے عزم کے ساتھ تمام قوتوں کا مقابلہ کرے گی۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کے تحفظ کے لیے نہ صرف قانونی و سیاسی آپشن استعمال کریں گے بلکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی یہ معاملہ اٹھائيں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزيشن جماعتوں سے مل کر طے کیا ہے کہ جمہوری، انسانی اور معاشی حقوم پر سمجھوتہ نہيں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے آئين کی اصل شکل میں بحالی کو پیپلز پارٹی کی گذشتہ حکومت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہماری حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام متعارف کرائے جنہیں ساری دنیا نے سراہا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments