لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران نامزد ملزم شہباز شریف کی عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 18 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔لاہور کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو احد چیمہ اور فواد حسن فواد عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کیوں پیش نہیں ہوئے، ان کو صحت کا مسئلہ ہے یا پی اے سی کی میٹنگ میں ہیں، کیس ایسے تو نہیں چل سکتا جس پر ڈی ایس پی اعزاز شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کو صحت کے مسائل بھی ہیں اور میٹنگ بھی ہے۔اس موقع پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس تو صرف چوکیدار ہے، ریاست جواب دے کہ شہباز شریف کو کس نے اسلام آباد میں رہنے کی اجازت دی، انہیں میڈیکل کی اجازت اس لیے نہیں دی کہ وہ عدالت میں پیش ہی نہ ہوں۔پراسیکیوٹر نیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پیش کرنا نیب کی ذمہ داری نہیں پولیس کی ہے جس پر عدالت نے کہا پولیس کیا کرے وہ تو اپنا آپ بچاتی ہے..شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ ہے اور ڈاکٹروں نے طویل سفر سے منع کیا ہے جس پر عدالت نے کہا کیوں نہ اس ڈاکٹر کو ہی طلب کر کے رپورٹ کے متعلق پوچھا جائے، رپورٹ کے مطابق شہباز شریف ٹھیک تھے، لگتا ہے بستر میں پڑے پڑے بیمار ہوگئے۔فاضل جج نے کہا کہ آج آشیانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی تھی جس پر شہباز شریف کے وکیل نے کہا عدالت کا آج فرد جرم عائد کرنے کا کوئی حکم نہیں تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments