لاہور: سیشن کورٹ کے باہر سخت سیکیورٹی کے باوجود نامعلوم افراد نےلڑکی کے اغوا میں نامزد ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی مقتول بلال کے خلاف تھانہ گجرپورہ کے علاقے میں لڑکی سے محبت کی شادی کرنے پر اغوا کا مقدمہ درج تھا، جو لڑکی کے ورثا کی جانب سے درج کروایا گیا تھا۔مقتول بلال نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی اور آج اسی کی تاریخ کے لیے سیشن جج مرزا شاہد بیگ کی عدالت میں پیشی کے لیے آیا تھا۔تاہم عدالت میں داخل ہونے سے قبل ہی ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments