دبئی:پاکستان سپر لیگ 4 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستانی فنکار آئمہ بیگ، جنون گروپ اور فواد خان سمیت دیگر نے تقریب میںفن کا اظہارکیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد سمیت پاکستانی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مختصر تقریر کے ساتھ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ منعقد کرانے پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بڑی لیگ ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے شائقین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔چیئرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں سب سے پہلے سیاہ فام بینڈ نے پرفارم کیا جس کے بعد آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے نازیہ حسن کا مشہورگانے سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔جنون بینڈ کو عرصے بعد اسٹیج پر دیکھ کر شائقین کرکٹ کہنے پر مجبور ہوگئے ’ یار بنا دل میرا نئیں لگدا‘۔ بینڈ نے جب ’ ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘ گایا تو شائقین کا جوش و جنوں دیکھنے والا تھا۔ گلوکار و اداکار فواد خان نے پی ایس ایل فور کا نغمہ گا کر تقریب کا حسن نکھاردیا۔فواد خان کی پرفارمنس کے دوران ہی پی ایس ایل کی ٹیمیں میدان میں اتریں تو شائقین کا جوش و جذبہ بڑھ گیا۔ٹیموں کی آمد کے ساتھ شاندار آتشبازی ہوئی جس سے آسمان پر رنگ بکھر گئے ۔تقریب کے بعد افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آگئیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کے فرائض اس بار محمد سمیع کو سونپے گئے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی محمد حفیظ کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments