اسلام آباد … وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں سے 2017 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے قیدیوں کی رہائی کے لئے درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزےر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاوس میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران پاکستانی حاجیوں کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت دینے اورسعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب مےں 25لاکھ پاکستانی ملازمت کرتے ہےں اور کچھ وہاں جیلوں میں ہیں۔ برائے مہربانی ان کے حوالے سے نرمی کی جائے۔ اسی طرح اگر حاجیوں کی امیگریشن کے معاملات پاکستان میں ہی طے ہو جائیں تو میں آپ کا شکر گزار ہوں گا۔ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ۔جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سعودی عرب کی جیلوں سے 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks you so much saudia we appreciated your decision but one more request is to please be kind be humble to us too we need you will be along with us as we are muslims please this all terror everything is just because we are all alone in islamic world please be with us