لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او کی جانب سے دیے گئے ریکارڈ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا جس پر عدالت نے استفسار کیا اس کا تعین کون کرے گا کہ ریکارڈ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔وکیل شہباز شریف نے کہا ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کو ملزم نامزد کیا گیا، ہمیں فراہم کیے گئے ریفرنس کے 18 والیمز میں ریکارڈ موجود نہیں جب کہ اسرار سعید، عارف مجید بٹ، اکبر اور کاشف کے بیانات کو بھی ریفرنس میں شامل نہیں کیا، ان کے بیانات کی نقول نہ ملنا قرین انصاف نہیں۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کردی جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، نقول کی کاپیاں فرد جرم عائد کرنے میں تو رکاوٹ نہیں۔شہباز شریف کے وکیل نے فرد جرم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت ریفرنس کی نقول فراہم کیے بغیر شفاف ٹرائل ممکن نہیں، ریفرنس کی کاپیاں دیے جانے کے بعد ہی فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکلاء کی نیب پراسیکیوٹر سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر فاضل جج نے مداخلت کرتے ہوئے شہباز شریف کے وکلا کو اونچی آواز میں بات کرنے سے روک دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments