سری نگر: پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ کشمیری نوجوانوں نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر 6 رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی جس کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔میر واعظ عمر فاروق سمیت جن دیگر حریت رہنماؤں کی سیکیورٹی کٹھ پتلی انتظامیہ نے واپس لی ان میں عبدالغنی بٹ، بلال لون، ہاشم قریشی، فضل الحق قریشی اور شبیر شاہ شامل ہیں۔بھارتی فورسز کے محاصروں اور ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے پیش نظر وادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جب کہ جموں میں ہندو انتہا پسندوں سے خوفزدہ 6 ہزار کشمیری مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز محاصرے کے دوران قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی، ضلع بھر میں کرفیو کا سماں ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments