اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کے پیش نظر ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے جس کے بعد وہ آئندہ 30 روز کے دوران بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔یاد رہے کہ عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کے لیے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کے لیے سمری تیار کرلی جو وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا، اس سے قبل نیب نے 15 فروری کو شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا اور کئی بار جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے باوجود ان کے خلاف چالان پیش نہ کرسکا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 14 فروری کو 2 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments