اداکارہ ماورا حسین نے بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیاہے۔اداکارہ نے دو روز قبل ٹوئٹر پر براہ راست آسک ماورا(ask mawra) ہیش ٹیگ کے ذریعے سوالات کے جوابات دیے جس میں ان سے ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے پلوامہ حملے پر ان کا ردعمل پوچھا۔بھارتی شہری انیل جین نے تبصرے میں لکھا کہ ’آپ (ماورا) کے پلوامہ حملے پر کیا خیالات ہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ جواب نہیں دیں گی لیکن پھر بھی‘۔ماورا نے انیل کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے کچھ کرنے سے قبل ہی آپ نے سوچ لیا کہ میں کیا کرنا چاہوں گی‘۔اداکارہ نے اپنا جواب 3 نکات میں لکھتے ہوئے بتایا کہ ’پہلے دوسروں کے بارے میں فیصلہ کرنا بند کریں‘۔ماورا نے انسانیت کو سب سے پہلے قرار دیتے ہوئے پلوامہ حملے کی مذمت کی اور لکھا کہ اس جانب سے بھی صبر اور بہت محبت کی دعا کی جارہی ہے کیونکہ ہر زندگی کا نقصان انسانی زندگی کا کھونا ہے۔اداکارہ نے آخر میں لکھا کہ اگر کوئی اظہار نہیں کرتا تو نفرت پھیلانا بند کیجیے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے حملے میں قابض بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت روایتی پاکستان دشمنی پر اتر آیا ہے اور اس کی جانب سے تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔حتیٰ کہ بھارتی سینما انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور دیگر تمام عملے پر مشتمل آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments