کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر تماشا ہورہا ہے، اگر انکوائری اسٹیج پر آغا سراج درانی گرفتار ہوسکتے ہیں تو وزیراعظم کو بھی گرفتار کیا جائے۔کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کی متوقع پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کئی رہنما وہاں پہنچے جن میں سعید غنی بھی شامل تھے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، غیر قانونی حراست پر چیئرمین نیب کا ضمیر نہیں جاگتا، لگتا ہے کہ نیب بنی ہی پیپلز پارٹی والوں کے لیے ہے۔سعید غنی نے کہا کہ سب کے ساتھ یکساں رویہ رکھا جائے، اس ملک میں ایک قانون ہے اور آئین ہے، مجھے بتایا جائے پنجاب کے کون سے کیس کا ٹرائل سندھ میں ہورہا ہے، کچھ کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے سندھ کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہماری جان نہیں چھوڑی جارہی، ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، اگر کسی کے اہلخانہ کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے تو پرویز خٹک اور علیم خان کے اہلخانہ کے ساتھ بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی مفرور تھے اور نہ وہ نیب کے چھاپوں سے بھاگ رہے تھے، یہ تاثر کیوں پیدا کررہے ہیں کہ سندھ کے خلاف کارروائیاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے کی جارہی ہیں، ہم حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments