نئی دہلی: سعودی عرب نے بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔بھارت کے دورے پر موجود سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر انہوں نے آئندہ 2 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔سعودی عرب بھارت میں 5 شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جس میں انفرااسٹرکچر، ٹورازم، ہاؤسنگ، براڈکاسٹنگ اور انویسٹمنٹ شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا جس کے دوران سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔سعودی ولی عہد دورہ بھارت مکمل کرنے کے بعد چین پہنچ گئے جہاں وہ دو روز قیام کے دوران چینی حکام اور چینی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان چین کے بعد جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments