اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ، حساس اداروں کے سربراہ اور سیکیورٹی حکام سمیت خزانہ، دفاع، خارجہ کے وفاقی وزرا اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پلواما واقعہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا جب کہ عالمی عدالت میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور افغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وفاقی وزراء سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات چیت ہوگی اور تیرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments