اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی آج پاکستان آمد کی تصدیق کردی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عادل الجبیر سے آج ملاقات ہوگی اور وہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کے دورہ پاکستان کا ایجنڈا کشیدگی میں کمی و خطے کا امن واستحکام ہے، پاکستان اور بھارت کے معاملے پر پرائیوٹ ڈپلومیسی جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا اور ساتھ ساتھ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا ہے اور اس سے قبل ان کی یکم مارچ کو پاکستان آمد متوقع تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments