واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرے گا۔جان بولٹن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے بعد جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے، پاکستان بھارت سےکشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھےگا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments