پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے اپنے مداحوں کو امریکا کے دورے کی خوشخبری سنادی جہاں وہ مختلف 11 شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔علی سیٹھی نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا کا دورہ کریں گے جہاں مخلتف شہروں میں منعقدہ کانسرٹ کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے نیوجرسی میں 22 مارچ کو پرفارم کریں گے جس کے بعد وہ نیویارک میں منعقد دوسرے سالانہ پین ایشیاء ساؤنڈنگ فیسٹول میں لاہور بینڈ کے ساتھ پرفارم کریں گے۔بعدازاں گلوکار بروکلین میں 23، کینیڈی سینٹر میں 31 مارچ، شکاگو میں 5 اپریل، ڈلاس میں 6 اپریل، اوکلاہوما میں 7 اپریل، کارنیگی ہال میں 11 اپریل، سنسناٹی میں 12 اپریل، سان فرانسسکو میں 19 اپریل اور ہارورڈ میں 5 مئی کو کانسرٹ کریں گے۔واضح رہے کہ علی سیٹھی نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز 2013 میں ’محبت کرنے والے‘ گانے کے کور (پرانے گانے کو نئی انداز میں گانا) کی گلوکاری سے کیا تھا۔انہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں بطور فیچر آرٹسٹ شمولیت اختیار کی جس کے بعد خوب مقبولیت حاصل کی، ان کے مقبول گانوں میں ’چن کتھاں‘، ’رنجش ہی سہی‘ اور ’محبت کرنے والے‘ سرفہرست ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments