لندن: انگلینڈ کے کرکٹرز ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن پی ایس ایل کے پلے آف کے لئے شامل کیے گئے ہیں۔ایلیکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بنے ہیں جنہیں ان فٹ این بیل کے متبادل کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انگلش فاسٹ بولر کرس جارڈن دوبارہ پشاور زلمی کو جوائن کر رہے ہیں، وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل فور کے گروپ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔کرس جارڈن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ‘مین آف دی سیریز’ قرار پائے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments