اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔گزشتہ برس سپریم کورٹ اور حکومت پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ڈیم فنڈز قائم کیا تھا اور پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ دل کھول کر اس فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آج قوم کو آگاہ کیا کہ ڈیم فنڈز کے لیے قائم کردہ اکاؤنٹ میں 10 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں۔وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کے فنڈ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور کہا کہ ’پاکستان کے لوگوں کی فیاضی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے 10 ارب کا عطیہ ڈیم کے لیے دیا‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments