کراچی: ساحل سمندر پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔کراچی پولیس کے اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں اور سی ویو کے ساحل پر شہریوں کو ہراساں کرنے سے باز نہ آئے۔ضلع جنوبی کے پولیس اہلکاروں نے سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر شہری کی جانب سے ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکاروں نے میاں بیوی پر تشدد کیا۔ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو نہ صرف دونوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ شہریوں کی جانب سے میاں بیوی بتائے جانے پر بھی پولیس اہلکار خاتون سے دست اندازی کرتے رہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے واقعے کا نوٹس لے کر چاروں اہلکاروں کو معطل کیا تھا اور ان کی برطرف کا بھی اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments