اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہےکہ نوازشریف کی جو بھی طبی ضروریات ہیں وہ پاکستان میں پوری ہوسکتی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کے رد عمل میں نعیم الحق نے کہا کہ بلاول کی نوازشریف سے ملاقات عیادت کے لیے نہیں بلکہ سیاسی ملاقات تھی اور سیاسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، یہ لوگ کافی حد تک ایک دوسرے سےتعاون بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بلاول سیاسی طور پر ایک ہی جگہ نظر آئے، نوازشریف کی علالت علیحدہ مسئلہ ہے اور پیپلزپارٹی کی سیاست علیحدہ ہے، دونوں جماعتوں نے دس سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، دونوں جماعتوں کےقائدین پر نیب کے کیسز پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے، دونوں جماعتوں کے قائدین پر کرپشن کے حوالے سے کیسز چل رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جو طبی سہولتیں درکار ہیں وہ سب پاکستان میں موجود ہیں اور یہیں پوری ہوسکتی ہیں، وزیراعظم نے بھی نوازشریف کوتمام طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے، ان کی صحت کو سیاسی طور پر اجاگر کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی جارحانہ تقریر کا جواب دیا، بلاول نے بھی اپنی تقریر میں ذاتی حملے کیے ہیں۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ غربت کی کمی کے لیے جو اقدامات کررہے ہیں وہ تاریخ میں نہیں ہوئے ہوں گے، غربت کے خاتمے کے حوالے سے نئی وزارت بنائیں گے، اس سال کے آخر تک نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جس کے تحت تحصیل کی سطح پر اختیارات دیں گے، نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل کی سطح پر مالی اختیارات دیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments