دوحا: قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہوگیا جس میں فریقین کے درمیان دو نکات پر اتفاق ہوگیا۔دوحا میں افغان طالبان کی جانب سے مختص کردہ نمائندگان اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہوا۔فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور انسداد دہشت گردی کے دو نکات پر اتفاق کرلیا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دوحا میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دور مکمل ہوا، امن کے لیے شرائط میں بہتری آئی ہے اور اب واضح ہے کہ فریقین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق مسودے پر فریقین کی جانب سے دستخط موجود نہیں ہیں۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین اب اپنی اپنی قیادت کو آگاہ کر کے آئندہ ملاقات کی تیاری کریں گے۔یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے اب تک افغان حکومت کو دور رکھا گیا ہے کیوں کہ افغان طالبان اپنی حکومت سے بات کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments