اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی نااہلی کے لیے خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر پر سماعت کی اور اپنا فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی اور پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا، ارشد وہرا کو پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہل کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو آج ایک اور فتح نصیب ہوئی، الیکشن کمیشن نے یوسی 49 سے منتخب چیئرمین ارشد وہرا کو نااہل کیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہلی ہوئی۔میاں عتیق کا کہنا تھا کہ فلور کراسنگ کرنا اب آسان نہیں ہوگا، ڈپٹی میئر کراچی سے اور ایم کیوایم پاکستان سے ہوگا۔واضح رہے کہ ارشد وہرا ایم کیوایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوئے تھے تاہم وہ بعد میں پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments