لاہور: ملتان روڈ سندر کے علاقے میں نویں جماعت کے طالب علم نے معاشقے کی شکایت لگانے پر اسکول ٹیچر کو قتل اور مقتولہ کی بہن کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے اسکول کی بالائی منزل پر اس وقت اپنی ٹیچر شگفتہ اور اس کی بہن پر حملہ کیا جب وہ کلاس میں پڑھا کر باہر نکل رہی تھیں۔ملزم کی جانب سے چھری کے پے در پے وار سے شگفتہ موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہوگئی۔اطلاع ملنے پر ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزم رضوان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔اسکول پرنسپل اشرف کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم ملزم رضوان کے ایک استانی کے ساتھ تعلقات تھے، جس پر رضوان اور ٹیچر کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔ملزم رضوان کو رنج تھا کہ مقتولہ شگفتہ نے اس کے والدین کو اس معاملے کی شکایت کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments