کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔نیشنل اسٹڈیم کراچی میں شام 7 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ ٹاکرا ہوگا اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔شائقین کو کراچی کنگز کی ٹیم میں کولن انگرم، عمر خان، محمد عامر اور شاہین شنواری سے بھرپور امیدیں ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں جیت کے لیے شائقین کی نظریں لیوک رونکی، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور فھیم اشرف پر لگی ہیں۔دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 5،5 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 10،10 پوائنٹس ہیں تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی سے جمعہ کو مقابلہ کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز کوالیفائر مقابلہ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments