کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا۔پی ایس ایل 4 فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کل ہوگا جس کے لیے شائقین پُرجوش ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔اس دوران ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، ایسے میں سرفراز احمد نے بھی بھرپور جذبے سے جواب دیا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔یہی نہیں ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹرافی کا جف سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کل شدت سے اس کو چاہتا ہوں آپ کو کیا لگتا ہے یہ میرے پاس آسکتی ہے؟۔ٹرافی رونمائی کے بعد دونوں کپتانوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور پی ایس ایل فائنل کے لیے اظہار خیال کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments