تھرپارکر: تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی اور 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں اور جشن منایا۔چیئرمین سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی خورشید جمالی نے کہا کہ تھر میں 330 میگا واٹ بجلی گھر نے پیداوار شروع کردی اور 330 میگا واٹ کا ایک اور یونٹ چند دن میں پیداوار شروع کرے گا۔خورشید جمالی نے کہا کہ منصوبے پر کام کا آغاز اپریل 2016 میں ہوا تھا اور 3 جون کو دونوں یونٹس کمرشل پیداوار کا آغاز کریں گے۔ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے تین ماہ قبل حاصل کرلیا، ابتدائی طور پر 330 میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کردی ہے، بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی نے کہا کہ تھر کے 21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائر کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے، تھر میں پائے جانے والے 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے اور صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments