پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی قربتوں کے چرچے فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) میں ریمپ واک کے بعد سے زبان زد عام ہیں اور اب ایسے میں گلوکار نے خود ہی پہلی مرتبہ اپنے تعلق کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو پر انٹرویو دیا جس میں ان سے ہانیہ عامر کے حوالے سے سوال کیا گیا۔عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرا دل تیزی سے دھڑک رہا ہے، میرا نہیں خیال کہ میں اس حالت میں ہوں کہ اس کا جواب بہت معمولی دے سکوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہانیہ وہ لڑکی ہے جو میری زندگی میں مثبت تبدیلی لائی، اس کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے، ہم ہمیشہ ہنستے رہتے ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہوتی ہے جب کوئی واقعی میں آپ کو سپورٹ کرے چاہے آپ جو بھی کریں‘۔عاصم اظہر کا اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، ہاں ہو یا نہ، میں ان کی رضامندی چاہوں گا، میں کچھ بھی خود سے نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے نہیں معلوم‘۔عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ہانیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر بہت سے لوگ کمنٹس کرتے ہیں، میں ان کے خیالات کو سراہتا ہوں لیکن میں ہمیشہ اس کو ترجیح دوں گا جو میرے دل کو سکون دیتا ہے اور اگر میرا دل کا سکون تصاویر اور اچھے لمحات شیئر کرنے میں ملتا ہے تو مجھے ایسا کرنے دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر، سجل علی اور احد رضا میر، اقراء عزیز اور یاسر حسین سمیت کئی شوبز اسٹارز کی قربتوں کے چرچے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments