ساتھیوں کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری اس کی حالت نازک ہے
اوھم پور کے بٹل بالایاں علاقہ میں سی آر پی ایف کیمپ میں جھگڑا ہوا ہے
اودھم پور: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری اس کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بے گناہوں کا خون بہانے والے بھارتی فوجی ذہنی مریض بن گئے اور اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو نشانہ بنانے لگ گئے۔ اودھم پور کے بٹل بالایاں علاقہ میںسینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 187 کیمپ میں یہ واقع رونما ہوا کانسٹیبل اجیت کمار نے اپنی سروس رائفل سے اپنے تین ساتھیوں راجستھان سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال آر، دہلی کے یوگیندر شرما اور ہریانہ کے امید سنگھ پر گولی چلا دی۔کانسٹیبل اجیت کمار نے بعد میں خو د کو بھی گولی ماری دی ۔چاروں جوانوں کو اسپتال لیجایا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال آر، دہلی کے یوگیندر شرما اور ہریانہ کے امید سنگھ کی موت ہو گئی ہے جبکہ کانسٹیبل اجیت کمار کی حالت نازک ہے۔سی آر پی ایف افسر کے مطابق جوانوں کے درمیان کسی مسلے پر پہلے بحث ہوئی اور اس کے بعد اجیت کمار نے انہیں گولی مار دی۔ایس ایچ او وجے سنگھ چوہدری کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل اجیت سنگ نے ادھم پور کے علاقے بتل میں سی آر پی ایف کے کیمپ میں 3 افراد کو قتل کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے آئی جی پی ایم کے سنہا کا کہنا تھا کہ اہلکار نے خود پر بھی فائر کیا لیکن وہ بچ گیا اور اسے ادھم پور کے فوجی ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں منتقل کردیا گیا۔۔ لاشوں کو قبضہ میں لیکر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں ملزم اجیت فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بھی اپنے عروج پر ہے۔بھارتی رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے 2018 کے دوران 892 بھارتی فوجیوں کی موت خود کشی سے ہوئی جب کہ ائر فورس کے 148 افسران اور جوانوں نے بھی اپنی جان لی جب کہ بھارتی نیوی میں سب سے کم 36 جوانوں نے خود کشی کی۔ سال 2017 سے اب تک 420 بھارتی اہلکار خود کشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی وزارت دفاع کے سروے کے مطابق ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی اپنی جان لے لیتا ہے۔ اوسطا بھارت کی زمینی فوج کے 88، فضائیہ کے 18.5 اور بحریہ کے4.5 فیصد فوجی خود کو ہلاک کرتے ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق خودکشی کی وجہ لمبے وقت تک اور لگا تار تعیناتی جیسی پیشہ ورانہ پریشانیاں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جوانوں کو گھریلو مسائل اور شادی شدہ زندگی کو کی وجہ سے بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
thats a good news seriously