اسلام آباد: سوئی ناردرن اور سدرن نے آئندہ مالی سال سے گیس قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق دونوں گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے قیمت بڑھانے کی درخواستیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھجوا دی ہیں۔سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی اوسط قیمت میں 144 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے جس کے تحت 501 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سےبڑھا کر 1224 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو ایل این جی فراہمی کی منتقلی کے اخراجات بھی درخواست میں شامل ہیں اور سوئی ناردرن نے ریونیو خساروں کی مد میں بھی 438 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوشامل کیے ہیں۔دوسری جانب سوئی سدرن نے بھی آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 18 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔سوئی سدرن نے اوگرا کو بھیجی گئی اپنی درخواست میں اوسط قیمت 591 روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 698 روپے کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد اپنے فیصلے سے پیٹرولیم ڈویژن کو آگاہ کرے گی جس کے بعد گیس قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔واضح رہےکہ حکومت نے چند ماہ قبل گیس کی قیمت میں اضافہ کیا تھا جس کےبعد گیس صارفین کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا اور صارفین کو کئی گنا اضافی بل بھیجے گئے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments