ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے ‘رائل کمیشن’ بنانےکا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے 15 مارچ کو مساجد پر ہونے والے حملوں کو روک سکتے تھے، یہ جاننا ضروری ہے کہ ایک شخص کس طرح 50 افراد کو قتل کرنے کے قابل ہوا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ رائل کمیشن کی تفصیلات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں جو بہت جامع ہوگا اور مقررہ وقت میں رپورٹ دے گا۔نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جانب سے کرائسٹ چرچ واقعے کو بھی ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔وزیراعظم جسینڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دہشت گردی کے واقعے کے حقائق جاننے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں اور اس قسم کے واقعات کو کس طرح روکا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments