بھارت جمہوریت کا علمبردار بنتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی توڑ کر الیکشن نہیں کرا سکا، فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کنٹرول لائن حویلی سیکٹر کا دورہ
کنٹرول لائن کے اس پار موجود مائوں، بہنوں، بیٹیوں، بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں ہم ایک ہوں گے
مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، بلکہ وہ اپنا حق خود ارادیت مانگتے ہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی
حویلی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کنٹرول لائن حویلی سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کنٹرول لائن کے اس پار موجود مائوں، بہنوں، بیٹیوں، بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایک ہوں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا ہے کہ بھارت جمہوریت کا علمبردار بنتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی توڑ کر الیکشن نہیں کرا سکا۔راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، بلکہ وہ اپنا حق خود ارادیت مانگتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں