لاہور: سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام کو خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوالیفائیڈ کوچ ہیں جنہیں اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے خواتین کے انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں ریجن کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بیٹنگ کنسلٹنٹ اینڈی رچرڈز اپنا عہدہ چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے ہیں، جس کے بعد ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک کولز کے ساتھ بیٹنگ لائن کو بہتر بنانے کیلئے اقبال امام کو خواتین کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی انٹر ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں زرعی ترقیاتی بینک، اسٹیٹ بینک، ایچ ای سی اور پی سی بی الیون کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں نئی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی جس کے بعد دورہ جنوبی افریقا کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا، ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی کوچز کے ساتھ دبئی میں چار دن گذارے ہیں اور مکی آرتھر کے کوچنگ کے وسیع تجربے سے استفادہ کیا۔شارجہ میں دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے دوران مارک کولز نے پاکستانی ٹیم کا ڈریسنگ روم شیئر کیا، یہ پہلا موقع ہے جب خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ٹریننگ کیلئے بھیجا گیا ہے۔مارک کولز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ چار دن شارجہ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ گذار کر آئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments