ابوظہبی: آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔کینگروز کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اسے 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی مارش تھے جو 14 رنز بناکر جنید خان شکار بنے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں پیٹرہینڈزکومب اور کپتان فنچ نے شاندار کھیل پیش کیا اور 84 رنز بنائے تاہم 104 کے مجموعی اسکور پر ہینڈز کومب بھی پویلین لوٹ گئے۔ایرون فنچ اور میکسویل کی شاندار بیٹنگ کے بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ ایرون فنچ 90، میکسویل 71 اور ہینڈزکومب 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے عثمان شنواری، جنید خان، یاسر شاہ، عماد وسیم اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
again lose pakistan cricket is now a big failure