قاہرہ مصر میں آثار قدیمہ کے حکام نے قدیم دور کے 7 مقبرے دریافت کر لئے ۔مصری حکام کے مطابق مصرمیں قدیم دور کے 7مقبرے دریافت کر لئے ، ہر مقبرے کی اندرونی دیوار سے پچاس سے زائد عورتوں ، مردوں اور بچوں کی حنوط شدہ لاشیں ملیں ۔مصری آثار قدیمہ نے دریافت ہونے والے مقبرے کے باہردو حنوط شدہ لاشوں کو نمائش کے لئے پیش کیا ، جن میں ایک ممی عورت کی ہے جس کی عمر 35 سے پچاس برس کے درمیان ہے جبکہ دوسری ممی اس کے بچے کی ہے جس کی عمر بارہ سے چودہ برس ہے۔ مقبرے کے اندر پائی جانے والی پینٹگز اور زیورات کے لئے استعمال ہونے والے آلات تقریبا اصل حالت میں محفوظ ہیں۔یاد رہے دو ماہ قبل بھی مصری ماہرین آثارِ قدیمہ نے مصر کے ایک مقبرے میں سے چالیس حنوط شدہ لاشیں ملنے کا اعلان کیا تھا۔مصر کے ماہرِ آثارِ قدیمہ نے بتایا کہ اس مقبرے کو فرعونی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔رسمی نے بتایا کہ مقبرے میں سے جو حنوط شدہ نعشیں ملی ہیں، ان میں بائیس بالغ خواتین اور مردوں کی ہیں جبکہ بارہ بچوں اور چھ جانوروں کی نعشیں بھی ان میں شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق فرعونی دور 323 قبل ازمسیح سے تیس قبل از مسیح تک کا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments