پاکستان کی مقبول فنکارہ بشریٰ انصاری نے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل پاک بھارت امن کے پیغام سے متعارف کرادیا۔گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان امن و محبت کا پیغام لیے’ہمسائے ما جائے‘ گانا کے ذریعے بشریٰ انصاری نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرایا جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔’ہمسائے ما جائے‘بشریٰ انصاری کے آفیشل یوٹیوب کا پہلا گانا ہے جس کی پیشکش انہوں نے خود کی اور ہدایت کاری اقبال حسین نے انجام دی ہے جب کہ گانے میں خود بشریٰ انصاری اور ان کی بہن و اداکارہ اسماء عباس نے شاندار پرفارمنس دی ہے۔’ہمسائے ما جائے‘ کی خوبصورت جذبات بھری پنجابی شاعری بشریٰ انصاری کی بڑی بہن نیلم احمد بشیر نے لکھی ہے جس میں دونوں قوموں کے درمیان مشابہت کو بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں طرف صرف امن اور محبت کی پُکار ہے۔گانے میں دیکھا جاسکتا ہے بشری انصاریٰ بھارتی خاتون کا روپ دھارے ہوئے ہیں جب کہ اسماء عباس پاکستانی خاتون ہیں اور دونوں اپنے ملکوں سے عام افراد کی نمائندگی کررہی ہیں۔’ہمسائے ما جائے‘ میں دیکھا گیا کہ دونوں خواتین سرحدوں کے درمیان کشیدگی ہونے کے باجود بھی ایک دوسرے کا خیال کرتے ہوئے سوچتی ہیں کہ ہمارے پڑوسی کیسے زندگی بسر کرتے ہوں گے جب کہ ایک آسمان، ایک چاند ہے اور وہاں بھی انسان یہاں بھی انسان ہیں۔بشریٰ انصاری بھارت کی طرف سے کہتی ہیں کہ ٹی وی سے معلوم ہوتا ہے کہ تمہارا ملک ہم سے نفرت کرتا ہے جب کہ اسماء عباس بھی جواب میں یہی کہتی ہیں کہ مجھے بھی یہی پتہ چلا ہے کہ تم لوگ ہم سے نفرت کرتے ہو۔علاوہ ازیں دونوں یہ بھی کہتی ہیں کہ ہمارے تو مسائل بھی ایک جیسے ہیں اگر بجلی، پانی، غربت کا مسئلہ تمہارے گھر ہے تو وہ میرے گھر بھی ہے۔دونوں اداکاراؤں نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پیغام دیا کہ دونوں ممالک جوہری توانائی سے لیس ہیں کیوں نہ اس ایٹم بم کو چولہے میں ڈال دیا جائے اور دونوں مل کر محبت اور امن کے گیت گائیں اور رقص کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments