جنوبی ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا گیا ۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد شوپیاں قصبے میں موبائل انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی ہے
بڈگام میں تلاشی مہم کے دوران5 نوجوانوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے
سری نگر بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ جنوبی ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا گیا ۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد قصبے میں موبائل انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں ۔ بڈگام میں تلاشی مہم کے دوران5 نوجوانوں کو گرفتارکر لیا گیا ۔ادھر ضلع اننت ناگ کے بٹینگو علاقے میں فوج کے ہاتھوں ٹرک ڈرائیور پر تشدد کیخلاف احتجاج ہوا۔اس احتجاجی مظاہرے میں مذکورہ ٹرک ڈرائیور کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔مظاہرین، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے کہا کہ فوجی اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور یاور احمد ملک ساکنہ ملپورہ سنگم کو کسی وجہ کے بغیر پیٹا۔مظاہرین نے کچھ دیر کیلئے روڑ پر دھرنا دیتے ہوئے بھارتی فوج کی غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج کیا۔